ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اشتہاری مافیا کے بعد اب کچرا مافیا کو ختم کرنے بی بی ایم پی مستعد، دو ہفتوں میں شہر کے سبھی وارڈوں کے لئے گندگی کی نکاسی کے نئے کنٹراکٹ

اشتہاری مافیا کے بعد اب کچرا مافیا کو ختم کرنے بی بی ایم پی مستعد، دو ہفتوں میں شہر کے سبھی وارڈوں کے لئے گندگی کی نکاسی کے نئے کنٹراکٹ

Tue, 14 Aug 2018 22:20:05    S.O. News Service

بنگلورو،14؍اگست(ایس او نیوز)برہت بنگلو رمہانگر پالیکے نے شہر میں اشتہاری مافیا پر روک لگانے کے لئے ہائی کورٹ کی یکے بعد دیگرے لتاڑ سے خوفزدہ ہوتے ہوئے اب کچرامافیاکو کچلنے کے لئے سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد نے آج کونسل میٹنگ میں اعلان کیا کہ وارڈ سطح پر گندگی کی نکاسی میں ہونے والی بے قاعدگیوں کے خلاف باضابطہ مہم شروع کی جارہی ہے اور اس کے لئے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر وارڈ سطح پر نئے کنٹراکٹ دئے جائیں گے۔ شہر کے جے پی پارک وارڈ میں گندگی کی نکاسی میں مبینہ بے قاعدگی کی شکایت پر انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں بے قاعدگی کے دستاویزات مل چکے ہیں ، جانچ کے لئے انہیں انسداد کرپشن بیورو کے حوالے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ فرضی بل پر دستخط کرنے والے اسسٹنٹ ایگزی کیٹیو انجینئر جونیئر ہیلتھ افسر اور دیگر کو ملازمت سے معطل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گندگی کی نکاسی کے مافیا کے مدد کے لئے اس سلسلے میں عدالتی کارروائی پر اسٹے لئے جانے کے مرحلے میں لاپروائی برتنے والے بی بی ایم پی کے وکیلوں کو پینل سے ہٹادیا گیا ہے۔ آئندہ اس طرح کی دھاندلی رونما نہ ہونے پائے اس کے لئے دو ہفتوں کے اندر شہر کے تمام وارڈوں میں گندگی کی نکاسی کا نیا ٹھیکہ منظور کیا جائے گا۔ میٹنگ میں شریک رکن اسمبلی منی رتنا نے کہاکہ شہر کا ہر رکن اسمبلی اپنے اپنے حلقے میں مختلف گرانٹس لاکر ترقیاتی کام کروانے کی دیانتدارانہ کوشش کررہا ہے لیکن کچھ لوگوں کی غلط حرکتوں کی وجہ سے سارا نظام بدنام ہوتاہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد شہر بھر میں گندگی کی نکاسی کے نئے کنٹراکٹ منظور کئے جائیں۔


Share: